نہ فارورڈ بلاک ہے نہ وزیراعلیٰ بدلے گا، ناصر شاہ

فواد چوہدری اپنی نوکری پکی کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات سندھ

فوٹو: فائل


نواب شاہ: سندھ کے وزیربلدیات سید ناصر شاہ نے پاکستان پیپلزپارٹی میں فارورڈ بلاک سے متعلق کہا ہے کہ آغا سرآج درانی پر ہمارا مکمل اعتماد ہے، وہ کہیں نہیں جائیں گے اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہی رہیں گے۔

پریس کلب میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے بعد فارورڈ بلاک بن بھی نہیں سکتا، آغا سرآج درانی پیپلز پارٹی کے کارکن اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے جیالے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبائی حکومتوں میں عددی لحاذ سے سب سے زیادہ رکن سندھ حکومت کے پاس ہیں۔

ناصرشاہ نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کا کوئی جواز نہیں کیوں کہ انہوں نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا اور قانون کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔

انہوں نے عدلیہ سے درخواست کی کہ آصف زرداری کو فوری طور اسپتال میں منتقل کیا جائے۔

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت کے بنائے گئے کالے قوانین کسی ڈکٹیٹرکے دور میں بھی نہیں دیکھے۔ احتساب سب کا ایک جیسا ہونا چاہئے اور احتساب کے نام پرانتقام نہیں ہونا چاہئے۔

موجودہ احتساب قوانین کا اطلاق تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں پر نہیں ہوتا۔ علیمہ باجی نے ایمنسٹی اسکیم میں اثاثہ جات تسلیم کیے لیکن وہ قانون سے بالاتر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف غیر منتخب لوگوں کا ٹولہ ہے جس نے ایک سال میں ریکارڈ قرضے لیے اور عوام کو مہنگائی کے سوال کچھ نہیں دیا۔

وزیربلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ 162 ارب روپے کراچی میں خرچ کرنے والی وفاقی حکومت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی توجہ دے۔


متعلقہ خبریں