وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا

وزیر اعطم کی زیرصدارت اہم کابینہ اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیاہے اور اس کے لئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ  وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ صدر مملکت  عارف علوی کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے6ستمبر کو  وفاقی کابینہ کا اجلاس 12 ستمبر کو طلب کیا تھا جس میں انہوں نے  اپنے دورہ امریکہ کے منصوبے کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لینا تھا۔

ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، ملکی سیاسی و پارلیمانی امور کا جائزہ لیا جانا تھا۔ کابینہ اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے روابط اور سفارتی کوششوں پر بریفنگ بھی دی جانی تھی ۔

رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیشنز آرڈیننس 2019 کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ ہر وزارت میں عوامی فلاحی منصوبے شروع کرنے کے فیصلے میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جانا تھا۔

پاک چین اقتصادی راہداری اتھارٹی کے قیام سے متعلق سفارشات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق  بھی کی جانی تھی۔

سی پیک و حکومتی منصوبوں کے لئے چینی باشندوں کے وزٹ ویزہ کو ورک ویزہ میں بدلنے کی منظوری کا معاملہ بھی کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ تھا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں توانائی کمیٹی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی  کرنا تھی۔

ائرلائن کے لئے نئے فضائی لائسنس کی منظوری اور ایک لائسنس کو منسوخ  کرنے کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں پیش کیا جانا تھا۔

وفاقی کابینہ نے لیجیسلیٹو کیسز سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 28 اور 29 اگست کے فیصلوں کی توثیق بھی کرنا تھی۔

پاکستان تمباکو کنٹرول کے ڈائریکٹرز کی از سر نو تشکیل کی منظوری بھی کابینہ کےایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ ریلوے بورڈ میں پرائیویٹ ممبرز کی تقرری کی منظوری بھی دینا تھی۔

وفاقی کابینہ  نےمحکمہ موسمیات کی منٹیننس سے متعلق درخواستوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ  اپنے گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لینا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے


متعلقہ خبریں