پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس کل شام کو 5بجے ہوگا

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کون کون غیر حاضر ؟

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پارلیمانی سال کے آغاز میں بلایا جانے والا  پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس کل شام کو 5بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا جس میں صدر مملکت عارف علوی روایتی خطاب کرینگے۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں شہباز شریف مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے،وہ کل لاہو رسے اسلام آباد پہنچیں گے۔

میاں شہباز شریف کل شام مشترکہ اجلاس سے قبل اپوزیشن کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ مسلم لیگ ن اور دیگر اپوزیشن جماعتیں کل مشترکہ اجلاس سے قبل حکمت عملی طے کرے گی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 13ستمبر جمعہ کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا  ۔

ادھر وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیاہے اور اس کے لئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہناہے کہ  وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30اگست کے لئے طلب کیا گیا تھا جس کا اعلان 19اگست کو ہوا مگر 29اگست کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

آئین پاکستان کے تحت صدر مملکت جب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں تو پارلیمانی سال کا آغاز ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس  پاکستان کے نومنتخب ایوان زیریں (قومی اسمبلی) اورایوان بالا (سینیٹ) کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر 2018 کو منعقد ہوا جس سے نومنتخب صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کیا تھا۔  14ستمبرکو قومی اسمبلی کا باقاعدہ اجلاس بلایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: پارلیمان کا مشترکہ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب


متعلقہ خبریں