پاک فوج میں 4 میجر جنرلز کی ترقی

پاک فوج میں 4 میجر جنرلز کی ترقی

فوٹو: آئی ایس پی آر


راولپنڈی: پاک فوج کے چار میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے سوموار کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ندیم احمد انجم، میجر جنرل خالد ضیا، میجر جنرل محمد عامر اور میجر جنرل محمد چراغ حیدر شامل ہیں۔

ایک سال قبل چھ میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دی گئی تھی جن میں میجر جنرل شاہین مظہر، میجر جنرل ندیم ذکی، میجر جنرل عبدالعزیز شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ میجر جنرل عاصم منیر، میجر جنرل عدنان، میجر جنرل وسیم اشرف کو بھی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

رواں سال اپریل میں 40 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی جن میں 11 کا تعلق میڈیکل کور سے تھا۔


متعلقہ خبریں