14 روپے فی کلو اضافے سے مرغی کا گوشت 254 تک پہنچ گیا

chicken, poultry

لاہور: پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سبزیاں سستی ہیں نہ ہی چکن،  اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں روز بروز اضافے نے لاہوریوں کو چکرا کر رکھ دیاہے۔ مرغی کا گوشت پھر چودہ روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ 

گوبھی،  بھنڈی، گاجر، بینگن اور پیاز کی سینچری مکمل ہوتے ہی برائلر مرغی کے نرخ  سے بھی شہریوں کے ہوش اڑانے لگے ہیں۔

دو روز کے دوران دو یا چار روپے نہیں بلکہ چودہ روپے فی کلو قیمت بڑھنے سے مرغی کا گوشت دو سو چون روپے تک پہنچ گیا ہے۔ مہنگائی کے ستائے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر دن نئی مشکل لے کر آتا ہے۔

شہریوں نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہاہے کہ اب وہ نہ  سبزی پکا سکتے ہیں نہ ہی گوشت خریدنا ممکن ہے۔

دکاندار بھی انتہائی سادگی سے سارا ملبہ  کسانوں اور منڈی کے آڑھتیوں  پر ڈال کر خود کو بری الذمہ قرار دیتے ہیں۔ شہری کہتے ہیں انتظامیہ باتوں کی بجائے مہنگائی کنٹرول کرنے کے عملی اقدامات اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈبل روٹی اورشیر مال بھی مہنگائی کی زد میں آگئے


متعلقہ خبریں