ایف آئی اے نے مبینہ منی لانڈرنگ کے ملزم کو جہاز سے اتار لیا


لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بدھ کے روز منی لانڈرنگ کے مبینہ ملزم کو علامہ اقبال ائر پورٹ پر مانچسٹر جانے سے روک دیا۔

ایف آئی اے امیگریشن حکام نے مانچسٹر جانے والی پرواز کو اڑان بھرنے سے رک دیا اور  طیارے میں سوار مسافر محمد سجاد کو اتار لیا۔

حکام کے مطابق محمد سجاد سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کے بیٹے سلمان شہباز کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کرتاتھا۔

ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کے مبینہ ملزم محمد سجاد مانچسٹر جانے والی پرواز 709  میں سوارتھا۔ ملزم کا نام  امیگریشن پاسپورٹ ہٹ لسٹ میں شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ انکوائری: شہباز شریف مرکزی ملزم قرار

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملزم کا نام قومی احتساب بیورو  کی جانب سے فراہم کردہ فہرست میں شامل تھا۔   محمد سجاد کو طیارے سے اتارنے کے بعد نیب حکام  کے حوالے کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں