فضل الرحمان ڈیل سے پہلے ڈھیلے ہوجائیں گے، اعجازشاہ

فضل الرحمان ڈیل سے پہلے ڈھیلے ہوجائیں گے، اعجازشاہ

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ اس وقت بھارت نے ہماری شہ رگ پکڑ رکھی ہے اور مولانا فضل الرحمان اسلام آباد لاک ڈاؤن کی باتیں کر رہے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام’ ندیم ملک لائیو‘ مہمان وزیر سے سوال کیا گیا کہ جمیعت علمائے اسلام(ف) کے رہنما فضل الرحمان اسلام آباد پر چڑھائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں حکومت کیسے مقابلہ کرے گی؟

وزیرداخلہ نے مسکرا کر جواب دیا کہ عالم دین ہونے کی حیثیت سے ان کی عزت کرتے ہیں لیکن دیکھنا ہوگا کہ کیا مساجد بھی ان کے ساتھ ہیں یا نہیں۔

کیا  مولانا لوگوں کو اسلام آباد لا سکتے ہیں اور کیسے کنٹرول کریں گے؟ اس سوال کے جواب میں اعجاز شاہ نے کہا کہ اگر لوگ وہی کریں گے جو ان کا ٹھیک لگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوگی وہ خود ڈھیلے ہو جائیں گے، لوگ ان کے پیچھے نہیں نکلیں گے۔

جنرل مشرف کے وقت کے پی اسمبلی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اکرم درانی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک آئی تھی اس وقت ایم ایم اے نے اسمبلی بچانے میں کردار ادا کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی مدت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس چار سال ہیں حکومت اچھے کام کرے گی اور اگلی بار بھی اقتدار میں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں کیا کچھ نہیں کیا لیکن اس حکومت نے جو کچھ کیا پاکستان کی طرف سے کسی حکومت نے نہیں کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ملک کے مشکلات کا شکار ہے لیکن آپ دیکھیں کہ عمران خان کی نیت اور سمت درست ہے وہ کوئی غلط کام نہیں کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غلط کاموں پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنائیں لیکن درست اقدامات پر شاباش بھی دیں، ہمیں ابھی ایک سال ہوا ہے اور اپنے آخری چار سالوں میں عوام کو ریلیف دیں گے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز