صلاح الدین تشدد کیس : مقدمے کی تفتیش تبدیل کر دی گئی


لاہور: رحیم یار خان پولیس کے ہاتھوں مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے صلاح الدین کے مقدمہ کی تفتیش تبدیل کردی گئی۔

صلاح الدین کے والد محمد افضال نے تفتیش کی تبدیلی کے لئے گورنر پنجاب سے مطالبہ کیا تھا۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ابوبکر خدا بخش نے تفتیش تبدیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اسٹینڈنگ بورڈ رحیم یار خان کی منظوری کے بعد کیس کی تفتیش تبدیل کی گئی ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور نے بھی کیس کی تفتیش تبدیل کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: صلاح الدین کے والد نے بیٹے کی قبر کشائی کے لئے درخواست دائر کردی

ذرائع کے مطابق کیس کی تفتیش ڈی آئی جی آئی ٹی ذوالفقار حمید کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی  آئی ٹی کیس کی تفتیش کےلیے اپنی مرضی کے افسران شامل کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ  اے ٹی ایم مشینوں سے رقم اور کارڈ چوری کے الزام میں گرفتار صلاح الدین رحیم یار خان پولیس کی مبینہ تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے چند روز قبل چل بسا تھا۔


متعلقہ خبریں