پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑگیا

پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کا انععقاد خطرے میں پڑگیا

فائل فوٹو

لاہور: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے قبل ایک بار پھر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترجمان سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے وزیراعظم آفس سے ٹیم پر ممکنہ حملے کی اطلاع ملی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کی جانب سے پاکستان میں ممکنہ حملے کی تنبیہ اور اطلاع باوثوق ذرائع نے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک سری لنکا سیریز سے پہلے مہمان ملک کی سیکیورٹی ٹیم ایک بار پھر پاکستان میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے گی۔

خیال رہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان میں 3 ون ڈے اور تین ٹی20 میچز کھیلے اور اس کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

مہمان ٹیم کا دورہ پاکستان 25 ستمبر سے 9 اکتوبر تک شیڈول ہے اور ممکنہ حملے کی اطلاع سے چند گھنٹے قبل سری لنکن بورڈ نے سکواڈ کا حتمی اعلان کیا تھا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سب سے پہلے تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز 27 ستمبر سے شروع ہوگی۔ پہلا میچ بروز جمعہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مقامی وقت کے مطابق دن 10 بجے شروع ہوگا۔

دوسرا ایک روزہ میچ 29 ستمبر بروز اتور جبکہ تیسرا میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

تین ٹی 20 میچ بھی ہوں گے جن کا انعقاد لاہور میں کیا جائے گا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پانچ اکتوبر کو پہلا ٹی 20 میچ ہوگا جب کہ دوسرا اور تیسرا ٹی20 میچ بھی اسی اسٹیڈیم میں بالترتیب 7 اور 9 اکتوبر کو ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز