پاکستان سپر لیگ 2018: کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری


دبئی: پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔

میچ کے آغاز میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر بلے باز جو ڈینلے اور خرم منظور کریز پر موجود ہیں۔

کراچی کنگز 

عماد وسیم کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اوئن مورگن، لنڈل سائمنز، بابر اعظم، خرم منظور، کولن انگرام، جو ڈینلے، شاہد آفریدی، روی بوپارا، حسن محسن، ڈیوڈ ویز، محمد طحہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سیف اللہ بنگش (وکٹ کیپر)، محمد عامر، اسامہ میر، عثمان خان، محمد عرفان، تابش خان اور تیمل ملز شامل ہیں۔

شاہد آفریدی اس مرتبہ کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ کوئٹہ کے اسکواڈ میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، سعد علی، رمیز راجا، جیسن رائے، سعود شکیل، عمر امین، محمد نواز، جوفرا آرکر، جان ہیسٹنگ، شین واٹس، انور علی، محمد اعظم خان، حسن خان، میر حمزہ، راشد خان، راحت علی، فراز احمد، کرس گرین اور بین لافلین شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں