پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج ہو گا

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کون کون غیر حاضر ؟

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پارلیمانی سال کے آغاز میں بلایا جانے والا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجے شروع ہوگا جس میں صدر مملکت عارف علوی روایتی خطاب کریں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں شہباز شریف مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے،وہ آج لاہورسے اسلام آباد پہنچیں گے۔

میاں شہباز شریف آج شام مشترکہ اجلاس سے قبل اپوزیشن کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ مسلم لیگ ن اور دیگر اپوزیشن جماعتیں کل مشترکہ اجلاس سے قبل حکمت عملی طے کرے گی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 13ستمبر جمعہ کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا  ۔

ادھر وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے اور اس کے لئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30اگست کے لئے طلب کیا گیا تھا جس کا اعلان 19اگست کو ہوا مگر 29اگست کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

آئین پاکستان کے تحت صدر مملکت جب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں تو پارلیمانی سال کا آغاز ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں