کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، وزیراعظم کل مظفرآباد میں جلسہ کریں گے

پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعظم

فائل فوٹو


 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل مظفر آباد میں بڑے جلسے سے خطاب کرنے جا رہے ہیں۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’ میں 13 ستمبرکو مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے جا رہا ہوں جس میں دنیا کوبتاوَں گا کہ وادی کشمیر پر بھارتی فوج نے مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے‘۔

Imran Khan

@ImranKhanPTI

I am going to do a big jalsa in Muzzafarabad on Friday 13 Sept, to send a message to the world about the continuing siege of IOJK by Indian Occupation forces; & to show the Kashmiris that Pakistan stands resolutely with them.

18.7K people are talking about this

انہوں نے کہا کہ میں کشمیریوں کویقین دلاتا ہوں پاکستان ان کےساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی مظفرآباد جا کر جلسے میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹوئڑ سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کشمیری بہن بھائیوں کی خاطر جلسے میں شرکت کریں۔


واضح رہے مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی ملی تھی جس کے تحت انسانی حقوق کونسل نے بھارت سے پانچ مطالبات پورے کرنے کا کہا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محموقرشی نے بتایا کہ 58 ممالک نے کونسل کے اس بیان کی حمایت کی ہے۔

کونسل نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں سے آزادی نہ چھینی جائے اور گرفتار رہنماؤں کو بھی رہا کیا جائے۔

بھارت عالمی میڈیا اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ علاقوں تک رسائی دے۔

کونسل نے اپنے تیسرے مطالبے میں بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کمیونیکیشن بلیک آوَٹ ختم کرنے کا کہا ہر۔

مقبوضہ جموں و کشمیر سے کرفیو کا فوری خاتمہ اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر کی سفارشات پر عمل بھی مطالبات میں شامل ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت  کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے اور کشمیریوں کے لئے بہت اہم اور منفرد دن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج جو سب بڑی اور اہم کامیابی ہمیں ملی وہ یہ ہے کہ 58 ممالک نے پاکستان کی حمایت میں اپنا مشترکہ بیان جاری کیا۔

شاہ محمود نے بتایا کہ ان 58 ممالک میں مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے ممالک کی نمائندگی موجود ہے۔

 


متعلقہ خبریں