نااہلی کیس میں فواد چوہدری، الیکشن کمیشن اور وزارت قانون سے جواب طلب

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد:عدالت نے نااہلی کیس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، الیکشن کمیشن اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس  اطہر من اللہ نے سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ فواد چوہدری نے جہلم میں اپنی اراضی کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا لہٰذا وہ صادق اورامین نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور جہانگیرترین کیس کی مثالیں موجود ہیں جن میں اسی بنیاد پر ان کی نااہلی ہوئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کون سا انسان صادق اورامین ہوگا؟ اس عدالت نے خواجہ آصف کونااہل کیا مگرسپریم کورٹ نے بحال کردیا مثال سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ بطور ادارہ عدلیہ کا سیاسی معاملات میں پڑنا ٹھیک نہیں پہلے اس پر مطمئن کریں کہ عدالت کوسیاسی معاملات میں مداخلت کیوں کرنی چاہیے، اس عدالت نے ہمیشہ سیاسی کیسز میں مداخلت کی حوصلہ شکنی کی، یہ معاملات سیاسی فورمز پر حل ہونے چاہئیں۔ ‘

بعد ازاں عدالت نے وفاقی وزیر فواد چوہدری، الیکشن کمیشن اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔


متعلقہ خبریں