اسٹاک مارکیٹ:دو دن میں 1000پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران 3 ہزار 730 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے دو روز تیزی کا رحجان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹ اوپر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز30 ہزار 954 کی سطح پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی۔

مارکیٹ میں آج مسلسل تیزی کا رحجان رہا جس کے سبب ایک وقت میں انڈیکس 892 پوائنٹ کے اضافے سے 31,846.68 پر چلا گیا تھا جو آج کی بلند ترین سطح رہی۔

اسکرین شاٹ

اسٹاک مارکیٹ میں آج 145,294,810 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت  7,720,737,868 رہی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 591 پوائنٹ کے اضافے سے 31 ہزار 546 پر تھا۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تعطیلات کے بعد  کاروباری حضرات کافی متحرک رہے۔

بدھ کے روز مارکیٹ کا آغاز 30 ہزار 467 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے دوران 100 انڈیکس 63 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

مارکیٹ کھلنے کے بعد مسلسل تیزی رہی تاہم دوپہر کے وقفے کے بعد کچھ دیر کے لیے مندی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ ایڈیکس ایک وقت میں31,019.81 پر بھی چلا گیا تھا

اسکرین شاٹ

گزشتہ روز مارکیٹ 795 پوائنٹ کے اضافے سے 30 ہزار 954 پر بند ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں