شاہد خاقان عباسی نے ڈیل کی خبروں کی تردید کردی


اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کے ساتھ کسی ڈیل کی خبروں کی ایک بار پھر تردید کر دی ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی سے قبل ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ عباسی صاحب خبریں ہیں کہ آپ نے نواز شریف کو ڈیل کے لئے خط لکھا ہے۔

اس کے جواب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، نہ میں نے کوئی خط لکھا ہے۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ڈیل کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

گزشتہ روز ہم نیوز کے پروگرام ’ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے ڈیل یا این آر او سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جس نے ایسا کیا وہ خود کو فارغ سمجھے اور آرام کرنے کے لیے اپنا گھر صاف کرا لے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کر رہی لیکن اگر نیب پلی بارگین کر لے تو کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ وہ کبھی ڈیل نہیں کریں گے بلکہ اپنے خلاف تمام کیسز جیتنے کے لئے قانونی جنگ لڑیں گے۔

انہوں نے یہ بات آج لاہور کی سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں شہباز شریف  سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر کہی تھی۔


متعلقہ خبریں