کوالالمپور کیلئے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے کوالالمپور جانے والی پروازیں بحال کر دی گئی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قومی ایئر لائن کی ہفتے میں دو پروازیں اسلام آباد سے کوالالمپور کے لیے اڑان بھریں گی، یہ پروازیں پاکستان بھارت فضائی بندش کے باعث بند کر دی گئی تھیں۔

فضائی آپریشن کا آغاز 14 اکتوبر سے کیا جائے گا، کوالالمپور کے لیے پروازیں سوموار اور جمعہ کو روانہ ہوں گی۔

تقریباً دو ماہ قبل پی آئی اے نے سیالکوٹ سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ پی آئی اے نے دس ستمبر سے سیالکوٹ سے لندن کے درمیان پروازوں کا آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

سیالکوٹ سے لندن براہ راست فضائی سروس سے سمندرپار پاکستانیوں کو سہولت ملے گی جبکہ آزاد کشمیر، جہلم، اور گجرات کے رہائشیوں کو بھی زیادہ سہل سفر میسر ہو سکے گا۔

سیالکوٹ سے لندن پروازیں شروع کرنے سے پی آئی اے کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سیالکوٹ سے لندن کا روٹ شروع ہونے سے سیاحت اور تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔


متعلقہ خبریں