دنیا سے ملتے جلتے سیارے پر پانی کی موجودگی کا انکشاف


ماہرین فلکیات نے دورافتادہ ستارے کے مدار میں گھومتے سیارے پر پانی کی موجودگی کے آثار پائے ہیں۔

یہ سیارہ زمین سے ملتے جلتے (قابل رہائش) ستارے کے گرد گردش کرتا پایا گیا ہے۔

اس سیارے پر پانی کی موجودگی کے انکشاف کو، جسے کے ٹو اٹھارہ بی کہا جاتا ہے، خلائی زندگی کی کھوج میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ آئندہ دس سالوں میں نئی خلائی دوربینوں کے ذریعے یہ پتہ بھی لگا لیا جائے گا کہ آیا کے ٹو اٹھارہ بی کی فضا میں جانداروں کی بقا کے لیے پائی جانے والی گیسز بھی موجود ہیں یا نہیں۔

نامی گرامی سائنسدان اور یونیورسٹی کالج لندن کی پروفیسر گیوونا ٹینٹی نے اس انکشاف کو ’بہت اہم کامیابی‘ قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ہم نے قابل رہائش زون میں ستارے کے سیارے پر پانی کی موجودگی کے آثار پائے ہیں، سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس سیارے کا درجہ حرارت بھی زندگی کی موجودگی کے لیے مناسب ہے۔‘

قابل رہائش زون ستارے کے گِرد وہ حصہ ہے جہاں درجہ حرارت اتنا مناسب ہو کہ سیارے پر پانی اپنی مائع حالت میں موجود رہ سکے۔


متعلقہ خبریں