اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی، سوات، صوابی، گلگت، مردان، ایبٹ آباد، بٹگرام میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ہزارہ ڈویژن سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سے بھی زلزلے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز