دو سالہ بچی کے ہاتھوں ماں ہلاک

بیلاروس میں 21 سالہ لڑکی اپنی دو سالہ بیٹی کی جانب سے گاڑی کی کھڑکی بند کرنے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

یولیا شرکُو دوستوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منانے کے لیے ایک گاؤں میں گئی تھیں جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔

یولیا شُرکو اپنی بیٹی کو گاڑی کی کھڑکی سے نکالنے کی کوشش کر رہی تھیں کہ بچی نے خودکار طریقے سے شیشہ بند کرنے والا بٹن دبا دیا جس کی وجہ سے اس کی والدہ کی گردن کھڑکی میں پھنس گئی۔

کچھ ہی دیر میں یولیا کے شوہر نے اپنی بیوی کو اس حالت میں دیکھا، گاڑی کا شیشہ توڑ کر ان کو نکالا اور ایمبولینس منگوا کر قریبی اسپتال منتقل کرایا مگر یولیا زخموں کی تاب نہ لا سکیں اور حادثے کے آٹھ روز زندگی کی بازی ہار گئیں۔

مقامی رپورٹ کے مطابق خاتون کے دماغ کی شریانیں بہت بری طرح متاثر ہو چکی تھیں اور وہ حادثے کے بعد سے ہوش میں نہیں آ سکی تھی۔

واضح رہے کہ خاتون دو بیٹیوں مارگریٹا اور ایرینا کی ماں تھی اور یہ حادثہ بی ایم ڈبلیو گاڑی میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز