ٹیچرز کے پاس بھی گن ہونی چاہیے، ٹرمپ کی تجویز


نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے اساتذہ کو بونس دینے کی تجویز دی ہے جو گن رکھنے یا گنز چلانے کی تربیت رکھتے ہوں۔

امریکی صدر کی نئی تجویز کا مقصد امریکا کے اسکولوں میں آئے روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کو روکنے کی ایک کوشش قراردیا جارہا ہے۔

امریکی چینل کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ”حملہ آور بزدل ہوتے ہیں اگر 20 سے 40 فیصد ٹیچرز کے پاس بھی گنز ہوں تو ایسے افراد ہمارے اسکولوں میں داخل نہیں ہوسکتے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ ”میں ایسے ٹیچرز کو بونس دینے کی تجویز دوں گا جو اسکولوں میں اپنے ساتھ گن رکھ سکتے ہوں۔”

وائٹ ہاوس کے پرنسپل ڈپٹی پریس سیکٹرٹری راج شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرمپ کی اس تجویز کو ابھی تک کسی قسم کی پالیسی یا قانونی نقطہ نظر سے نہیں دیکھا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے ایک سوال ضرور اٹھ رہا ہے کہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فنڈز کہاں سے آئیں گے۔

دوسری جانب امریکی ٹیچرز کی فیڈریشن کی سربراہ کا کہنا ہے کہ ”ہم علم دینا چاہتے ہیں جو ہمارا مقصد ہے۔ ٹیچرزخود کو مسلح نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی ان کے پاس شوٹرز یا دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت یا  تربیت موجود ہے۔”

ان کا مزید کہنا تھاکہ کسی قیمت پر بھی حملہ آوروں کے خلاف ملسح اساتذہ تیار نہیں کیے جاسکتے۔

ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ”میں ہرگز یہ نہیں چاہتا کہ ٹیچرز کے ہاتھوں میں گنز ہوں البتہ انہیں کم از کم ہتھیاروں کی سجھ بوجھ ہونی چاہیے۔”


متعلقہ خبریں