’آرڈیننس سرکار میں عوامی سیاسی قیادت کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے‘

نیب نے آصف زرداری کے خلاف اہم ثبوت حاصل کر لیے

اسلام آباد:سابق چیرمین سینِٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرِٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نےاسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سےسابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرڈیننس سرکار اورسلیکٹڈ وزیر آعظم نے پارلیمان کو بے توقیر کرنے میں کسر نہیں چھوڑی ۔

پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ آصف زرداری کو پارلیمنٹ کو بااختیار بنانے کی سزا مل رہی ہے۔ آرڈیننس سرکار میں عوامی سیاسی قیادت کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

سید نیر حسین بخاری نے  کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آصف زرداری سمیت اپوزیشن ممبران ارکان کی غیر حاضری تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور دوسرے اپوزیشن ارکان کی غیر حاضری کی ذمہ دار حکومت ہے،اسپیکر قومی اسمبلی کو غیرجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی بجائے پورے ایوان کا اسپیکر ہونا چاہیے ۔

نیر بخاری نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرینس کو حکمرانوں کا گھٹیا پن اور خالی الدماغ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کے خلاف حکومتی ریفرنس حکومتی بد نیتی سامنے آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی اداروں کو تاابع بنانے کی پالیسی مک کے لئے انتہائی خطرناک ہے ۔ نیر بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صاف شفاف اور آزادانہ انتخاب یقینی بنانے کیلئے آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن کی حامی ہے اور رہے گی۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری کے معاملے پر حکومت سے جواب طلب

نیر بخاری نے کہا کہ اہم ترین آئینی ادارے کو ذاتی انا کی بھینٹ چڑھانے والےحکمرانوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے غیر آئینی نامزد ممبران کے حلف سے معذرت کرکے آئین و قانون کی سربلندی کا فریضہ سرانجام دیاہے۔

نیر بخاری نے کہا کہ غیر قانونی اقدام کو نہ ماننے پر چیف الیکشن کمیشنر سردار رضا خان کو ہٹانے کی کوشش مطلق العنانیت سوچ کی عکاسی ہے۔

پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے حکمرانوں کو متنبہہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں کو قومی ادارے رہنے دیا جائے، سرکاری جماعت کے دفاتر نہ سمجھا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ


متعلقہ خبریں