سوات کا نیا سیاحتی مقام گبین جبہ


سوات:  وادی سوات کے نئے سیاحتی مقام گبین جبہ میں  سیاحوں کے لیے قیام و طعام کی جدید سہولتوں سے آراستہ ہٹس کا افتتاح ہوتے ہی سیاہ امڈ آئے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے گبین جبہ میں قائم اس نئے سیاحتی مقام  کو باقاعدہ  طور پر سیاحتی زون میں شامل کردیا ہے۔

گبین جبہ کے اس نئے سیاحتی  مقام  پر چاروں طرف گھنے جنگلات اور مختلف رنگ کے جنگلی پھول  فضا کو معطر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

کے پی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے  جنرل منیجر محمد علی کا کہنا ہے کہ ہٹس میں سیاحوں کے لئے بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام میں ایک اور اضافہ ’’سمندر کٹھہ‘‘

گبین جبہ میں ہٹس کا افتتاح  ہوتے ہی  سیاحوں کا جم غفیر سہانے موسم  سے لطف اندوز ہونے  اور حسین وادی کا ںظارہ کرنے کے لیے اُمڈ آیا۔

نیا سیاحتی مقام مین گبین جبہ  سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ گبین جبہ سے اس سیاحتی مقام کے لیے نئی سڑک پر تعمیراتی کام  بھی تیزی سے جاری ہے۔

قدرتی حسن سے مالامال گبین جبہ میں نئے سیاحتی زون کے قیام سے اس وادی  میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے ۔


متعلقہ خبریں