قبائلی اضلاع میں تعینات خاصہ دار اور لیویز فورس کو برقرار رکھنے کی منظوری

طوفان بادوباراں سے فاٹا اور خیبرپختونخوا میں 8 جاں بحق | urduhumnews.wpengine.com

پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی نے قبائلی اضلاع میں تعینات خاصہ دار اور لیویز فورس کو برقرار رکھنے کی منظوری دیدی۔ اہم قانون سازی پر بحث کے لیے موقع نہ ملنے پر اپوزیشن اراکین نےایوان میں زبردست احتجاج کیا۔

خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں خاصہ دار اور لیویز فورس پولیس میں ضم کرنے کے بجائے علحیدہ فورس کے طور پر صوبے میں کام جاری رکھے گی۔

کے پی اسمبلی نے معاملے پر بل منظور کیا تو اپوزیشن اراکین نے ایوان کو مچھلی بازار میں تبدیل کردیا اور موقف اختیار کیا کہ حکومت نے اپوزیشن کو بل کی منظوری لینے پر اعتماد میں نہیں لیا۔

قبائلی اضلاع کے لئے پولیس فورس کے حوالے سے قانون سازی پرایوان میں زبردست  شور شرابا ہوا۔ اپوزیشن ارکان  نے اسپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوکر احتجاج کیا اوربل کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اچھال دیں ۔

اپوزیشن کے شور شرابے میں  ایوان میں بل منظور کرلئے گئے۔

دوسری جانب اجلاس میں اسپیکر مشتاق غنی نے وزیر قانون کو موبائل فون استعمال کرنے پر ڈانٹ پلا دی، اور عملے کو رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سلطان محمد کا موبائل فون ضبط کرنے کا حکم بھی دیدیا۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا سروسز اینڈ پروسیجر ایکٹ اور کریمنل پروسیجر ایکٹ بھی پیش کردیا گیا جس پر آئندہ اجلاس میں بحث کے بعد منظوری لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی


متعلقہ خبریں