قومی کرکٹر ثنامیر ایشیا گیم چینجر ایوارڈ کے لیےمنتخب

ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کی قرنطینہ میں سالگرہ

کراچی: ایشیا سوسائٹی کی جانب سے قومی کرکٹرثنامیرکوایشیا گیم چینجر ایوارڈ کے لیےمنتخب کرلیا گیا ہے۔ 

ثنا میر نے ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے کو اپنے لیے باعث عزت اوراعزاز کی بات قرار دیا ہے۔

اس ضمن میں ثنا میر کا کہنا تھا کہ میرے لیے اس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا گیم چینجر ایوارڈ کا مقصد ان خواتین کو سراہانا ہے جنھوں نے سخت محنت اور مشکلات کا سامنا کرکے اپنی ایک پہچان بنائی ہے۔

اس ایوارڈ کے لیے ہر شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔ ایوارڈ کی تقریب 24اکتوبر کو نیویارک میں ہوگی۔

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ثنا میر مشترکہ طور پر دنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی اسپنر بن گئی ہیں۔

تیسرے ون ڈے میں مزید ایک وکٹ حاصل کرکے وہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی پہلی اسپنر اور دنیا کی تیسری سب سے زیادہ آؤٹ کرنے والی باؤلر بن جائیں گی ۔

ثنا میر کی ون ڈے انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی تعداد مشترکہ طور پر146 ہے۔ مزید ایک وکٹ حاصل کرکےثناء میر نمبر ون اسپنر بنے کے ساتھ ساتھ بھارتی باؤلر گواسومی اور آسٹریلوی باؤلرفٹز پیٹرک کے بعدسب سے زیادہ  آؤٹ کرنے والی دنیا کی تیسری باؤلر بن سکتی ہیں۔

ثنا میر :مشترکہ طور پر دنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی اسپنر


متعلقہ خبریں