بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، فوجی جوان شہید

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، فوجی جوان شہید

فوٹو: فائل


راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک فوج کے ایک جوان کو شہید کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے حاجی پیر سیکٹر پر واقع لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کی زد میں آکر پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

شہید ہونے والے سپاہی غلام رسول کا تعلق بہاولنگر سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ،3 سالہ بچی سمیت دو شہری شہید

پاک فوج کی جانب سے بھی بھر پور جوابی کارروائی کی گئی اور دشمن کی توپوں کو خاموش کرا دیا۔

کچھ روز قبل بھی بھارتی فوجیوں نے ایل او سی خلاف ورزی کی تھی اور بلا اشتعال فائرنگ کی زد میں آ کر 3 سالہ بچی سمیت 2 شہری شہید اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں کو فوری طور قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بھارتی گولہ باری سے ایل او سی کے قریب واقع تین گھروں آگ لگ گئی تھی جس میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔


متعلقہ خبریں