مصباح الحق نے ٹیم میں منتخب ہونے کا معیار بتادیا

سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق میں کورونا وائرس کی تصدیق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سیلیکٹر مصباح الحق نے قومی ٹیم میں منتخب ہونے کا معیار طے بتادیا۔

لاہور کی کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی فٹ ہوں گے، ڈسپلن اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے انہیں قومی ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے ترجیح دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جہاں کھلاڑیوں کو مدد درکار ہو وہ کوچز سے رابطہ کریں جن میں وہ خود بھی شامل ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ زبردستی ٹریننگ کرنے کے بجائے اس لیے ٹریننگ کریں کہ خود کو فٹ رکھ سکیں۔

مصباح الحق کو کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ اور چیف سیلیکٹر منتخب کیا تھا اور انہیں اس حوالے سے تین سالہ کنٹریکٹ جاری کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ کا ڈومیسٹک سیزن 14 ستمبر کو شروع ہوگا اور اس کا اختتام اگلے سال 24 اپریل 2020 کو ہوگا۔

اس دوران قائداعظم ٹرافی، نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور پاکستان کپ جیسے ٹورنامنٹ کھیلے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں