سابق کپتان محمد حفیظ کا قائد اعظم ٹرافی میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

محمد حفیظ انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر

فوٹو: فائل


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے قائد اعظم ٹرافی میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیاہے۔ 

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے سدرن پنجاب ٹیم انتظامیہ کوبھی اپنے فیصلے سےآگاہ کردیا ہے۔

چودہ ستمبر سے شروع ہونیوالی قائداعظم ٹرافی میں آل راؤنڈر محمد حفیظ شرکت نہیں کرینگے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کیئربین پریمئر لیگ کھیلنا چاہتے ہیں اسی لیے وہ ٹرافی کے میچز میں شرکت نہیں کرسکتے ،تاہم قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹورنامنٹ کے لئے سدرن پنجاب ٹیم کو اپنی دستیابی سے آگاہ کردیا ہے ۔

کیریبئن پریمیئر لیگ چار ستمبر سے بارہ اکتوبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلی جائے گی، سی پی ایل میں وہاب ریاض، عماد وسیم، شاداب خان، شعیب ملک اور اسامہ میر سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑی ایکشن  میں نظر آئیں گے۔

یاد رہے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اظہرعلی کا انگلینڈ کی فرسٹ کلاس ٹیم سمرسیٹ کاؤنٹی سے معاہدہ طےگزشتہ برس نومبر2018 میں  پا گیا تھا۔اظہر علی سمرسیٹ کی جانب سے کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ میں شرکت کریں گے۔

دوبارہ معاہدہ طے پانے پر اظہر علی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سیزن کا تجربہ بڑا خوش گوار رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈریسنگ روم کا ماحول بڑا شاندار تھا، کاﺅنٹی کے سپورٹرز کی طرف سے بھی بڑی حوصلہ افزائی ملی، آئندہ سیزن میں سمرسیٹ کی نمائندگی اور بھرپور کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہوں

یہ بھی پڑھیے: اظہر علی کا سمرسیٹ کاؤنٹی سے معاہدہ


متعلقہ خبریں