مانچسٹر اولڈھم کونسل میں کشمیر کے حق میں قرارداد منظور


مانچسٹر: مانچسٹر کی اولڈھم کونسل میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔

یہ برطانیہ کی کسی بھی کونسل میں کشمیر پر منظور ہونے والی پہلی قرارداد ہے۔

اولڈھم کونسل کے اجلاس میں قرارداد پاکستانی نژاد برطانوی کونسلر زاہد چوہان  نے  پیش کی۔ اجلاس میں شریک تمام کونسلرز نے متفقہ طور پر قرار داد کے حق میں ووٹ دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: ریاستی مظالم پر بھارتی نژاد امریکی رکن کانگریس بھی چیخ پڑیں

قرار داد  میں بھارت کو مقبوضہ  کشمیر میں جاری  مظالم بند اور مواصلاتی قدغن ختم کرنے اور  تمام پابندیاں  اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ بھارت خطے میں کرفیو ختم کرکے عام شہریوں کے بنیادی حقوق بحال کرنے  کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔

قرارداد میں کشمیریوں کو انکی خواہش کے مطابق حق خود ارادیت کا حق دینے کا بھی کہا گیاہے۔


متعلقہ خبریں