مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے تشدد کو اجاگر کرتی ’وال آف وائلنس‘


مظفر آباد: مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی بندش پر ظلم سہتے کشمیریوں کی آواز دبائی نہیں جاسکتی۔ مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی تشدد کو بے نقاب کرنے کی ایک اور کوشش سامنے آئی ہے۔

مظفرآباد میں ’ وال آف وائلنس ‘بنادی گئی ہے جس پر بھارتی افواج کےمقبوضہ کشمیر کے عوام پر کئے گئے مظالم کی عکس بندی کی گئی ہے۔

جنت نظیر وادی کشمیر کا فوجی محاصرہ  مسلسل کرفیو اور ظلم و بربریت کی روداد دنیا تک پہنچانے کے لیے تحریک آزادی کے بیس کیمپ مظفرآباد میں ایک ایسی دیوار بنائی گئی ہے جس پر بھارتی تشدد کی عکس بندی کی گئی ہے، اس دیوار کو ’وال آف وائلنس‘ کا نام دیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ’وال آف وائلنس ‘مظلوم کشمیریوں عوام پر بھارتی ظلم و ستم کی عکاس ہے۔

شہر کی مین شاہراہ پر بنائی گئی اس دیوار کو یہاں سے گزرنے والے ہزاروں افراد روزانہ دیکھتے ہیں۔

’وال آف وائلنس ‘پر سرینگر لال چوک پر تعینات بھارتی قابض افواج، کشمیری عوام کو گاڑیوں کے آگے باندھ کر بطور ڈھال استعمال کرنا اور گھروں میں گھُس کر چادر وچار دیواری کے تقدس کو پامال کرنا دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ہیومن رائٹس کمشنر کا بیان حوصلہ افزا ہے‘


متعلقہ خبریں