سعودی عرب کے ساتھ فوجی تعاون جاری رہے گا، آرمی چیف

سعودی عرب کے ساتھ فوجی تعاون جاری رہے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ فوجی تعاون جاری رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی وزیر دفاع کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ رائل سعودی فورسز کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تعاون جاری رہے گا۔

میجر جنرل طلال عبد اللہ نے پاک فوج کی علاقائی امن و استحکام کے لیے گراں قدر کردار کا اعتراف  بھی کیا، ملاقات میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف کی امریکی سینٹ کام کمانڈر سے ملاقات

اس موقع پر سعودی عرب کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ نے کہا کہ پاک فوج کا علاقائی امن واستحکام کے لیے کلیدی کردار ہے۔

اس سے قبل 9 ستمبر کو پاک فوج کے سربراہ سے امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے ملاقات کی تھی۔ جس میں افغانستان اور کشمیر سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں