کراچی اسٹریٹیجک کمیٹی میں مزید آٹھ اراکین کا اضافہ


کراچی:  وفاقی حکومت نے کراچی کے مالی اور انتظامی مسائل کے حل کے کے بنائی گئی اسٹریٹیجک کمیٹی میں مزید آٹھ اراکین کا اضافہ کر دیا ہے۔

تاہم  کمیٹی میں توسیع کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف کراچی کے فوکل پرسنز نے اپنی لا علمی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کے سربراہ  اور وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے بارہ رکنی کمیٹی میں مزید آٹھ اراکین اسمبلی کو شامل کرنے کے زبانی احکامات اسلام آباد  سے جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کو الگ انتظامی یونٹ بنانے کی تجویز تیار

ذرائع کے مطابق فروغ نسیم کراچی میں موجود تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے فوکل پرسنز کو اس حوالے سے اطلاع دینا بھول گئے۔

ذرائع کا کہناہے کہ  بارہ رکنی کمیٹی میں قومی اسمبلی سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، میاں محمد سومرو ، علی نواز شاہ ، شکور شاد اور عطا اللہ کوبھی شامل کیا گیا ہے۔

کمیٹی میں سندھ اسمبلی سے جمال صدیقی، ارسلان تاج گھمن اور جی ڈی اے کی رکن نصرت سحر عباسی کو شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  کمیٹی کراچی کے مالی اور انتظامی مسائل کے حل کے لئے اپنی سفارشات تیار کر کے وزر اعظم عمران خان کو پیش کرے گی۔


متعلقہ خبریں