بلوچستان میگا کرپشن کیس، ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور


کوئٹہ: بلوچستان  کی احتساب عدالت نے میگا کرپشن کیس میں گرفتارٹھیکیدارسہیل مجید کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی ہے۔

ملزم نے 96 کروڑ روپے کی کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے پلی بارگین کی درخواست دی تھی جسے احتساب عدالت کے جج مجید ناصر نے منطور کرلیا۔ تفتیشی افسر شعیب شیخ اورپراسیکیوٹرراشد گولڑہ نیب کی جانب سے پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے 46 کروڑ کے پےآرڑر وصول ہو چکے ہیں جب کے 50 کروڑ کی جائیداد جلد بلوچستان حکومت کے سپرد کی جائےگی۔

سماعت کے موقع پر اراضی کے 13 ضامن بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ جنہوں نے کورٹ سے 50 کروڑ جمع کرانے تک جائیداد گروی رکھنے کی استدعا کی۔

جس پرعدالت نے کہا ”اگر ملزم نے مطلوبہ وقت میں رقم جمع نہ کرائی تواراضی مالکان جیل جائیں گے۔

احتساب عدالت نے درخواست منظور کرکے ملزم سہیل مجید کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔

سہیل مجید پربلوچستان کے محکمہ بلدیات کے فنڈز میں کرپشن کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے سابق مشیرخزانہ خالد لانگو، سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمد رئیسانی اوردیگر ملزمان کے ساتھ مل کر بلدیہ کے فنڈز میں خوردبرد کی تھی۔


متعلقہ خبریں