شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات


لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسل لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے جمعرات کے روز کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طرف سے اعلان کردہ دھرنے میں شرکت سمیت دیگر سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے شہبازشریف کو مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت سے متعلق فیصلہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی تجویز پر نوازشریف سے مشاورت کی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کا نواز شریف کو کوئی خط نہیں پہنچایا گیا،خواجہ آصف

نوازشریف نے دھرنے کے معاملے پر جلد بازی میں فیصلہ نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم موڑ پر پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے۔

ذرائع کے مطابق ڈیل کی افواہوں پر نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے اس وقت ڈیل نہ کی جب ان کی اہلیہ بستر مرگ پر تھیں،اب کیسے کرسکتے ہیں؟

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ اپنے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے میں سُرخرو ہوں گے۔

شہباز شریف نے مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت تمام خاندان کے دیگر افراد کے کیسز کے حوالے سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔


متعلقہ خبریں