اسٹیج اداکار حسن مراد اسپتال منتقل

اسٹیج اداکار حسن مراد اسپتال منتقل

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان میں فلم، ٹیلی وژن اور اسٹیج کے اداکار حسن مراد کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ اداکار کو نجی اسپتال کے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

حسن مراد گزشتہ 35 برسوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اورنجی ٹی وی کے ایک  مقبول ترین پروگرام سے بھی وابستہ رہے۔

اداکار کے اہل خانہ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔

مزاحیہ اداکار اور پاکستانی تھیٹر کے معروف نام امان اللہ خان کو بھی چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں