فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کا نتیجہ روک لیا گیا

پی ڈی ایم بڑھکیں نہ مارے، سڑکوں پر آکر دکھائے، فیاض چوہان

فوٹو: فائل


راولپنڈی: راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے پنجاب کے صوبائی وزیر  فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کا نتیجہ روک لیاہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے سابق صوبائی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کے بیٹے فہد حسن کو فزکس پریکٹیکل میں مبینہ اضافی نمبر دیے گئے۔ جس کی وجہ سے فہد حسن کا نتیجہ روک لیا گیا ہے۔

ترجمان راولپنڈی بورڈ ارسلان چیمہ نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر لی، تاہم فیاض الحسن چوہان نے نتیجہ روکے جانے پر اپنا ویڈیو بیان جاری کر دیا۔

صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جائیں اور معاملہ سچ ہونے پر ذمہ داران کو سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں حلفیہ کہتا ہوں میں نے کسی پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ڈالا جبکہ تعلیمی بورڈ کے کسی عہدیدار سے کبھی کوئی ملاقات تک نہیں کی تاہم راولپنڈی تعلمی بورڈ میں ایک مافیا ہے جو چیئرمین بورڈ کو بدنام کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں فیاض الحسن چوہان کا خود پر جادو ہونے کا دعویٰ

سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ میرے بیٹے نے نہ تو کوئی پوزیشن لی ہے اور نہ ہی کسی کا حق مارا ہے۔


متعلقہ خبریں