ماورا نے غریبوں کی وکالت کا فیصلہ کرلیا

ماروا نے غریبوں کی وکالت کا فیصلہ کرلیا

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے غریبوں کی وکالت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا میں چلنے والی خبروں کے مطابق نجی شو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وکالت کی ڈگری روزگار کمانے کی خاطر نہیں کیا بلکہ اس کا مقصد ایسے لوگوں کی مدد کرنا ہے جو فیس ادا نہیں کر سکتے۔

نامور اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ اداکاری کے ساتھ وکالت کی پریکٹس بھی کر رہی ہوں جس کا مقصد غریبوں کی  قانونی معاونت کرنا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو شوبز سے ہرگز الگ نہیں کر سکتی بلکہ میں فلم اور ٹی وی دونوں پر کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا وکالت کی پریکٹس کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ میں کوئی بڑی وکیل بنوں بلکہ اس کامقصد ایسے لوگوں کی قانونی معاونت کرنا ہے جو اپنا دفاع کرنے کیلئے وکیل کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔

یاد رہے کہ ماورا حسین نے گزشتہ برس اسلامی قانون میں اعلیٰ تعلیم ’دی انسٹیٹوٹ آف لیگل اسٹڈی‘ اسلام آباد سے مکمل کی تھی۔


متعلقہ خبریں