دن میں موسم گرم، شام کو بارش کا امکان


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق بروز جمعہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔

آج شام اور رات کو مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مربوط ہو گا مگر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہےگا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے36  ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت کراچی کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے سے حبس اور درجہ حرارت میں بھی کمی ہوگی جب کہ سمندری ہوائیں دو سے تین روز میں مکمل بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ریکارڈ کیا گیا تاہم راولپنڈی ڈویژن اور  گلگت بلتستان   میں ایک دو مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے  بارش پنجاب منگلہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں