اسٹاک مارکیٹ: تین دن میں 1014 پوائنٹ کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محرم الحرام کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مثبت رحجان رہا اور تین دن میں 1014 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 31 ہزار 546 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 67 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔

جمعے کے روز مارکیٹ میں ملا جلا رحجان رہا تاہم ایک وقت میں انڈیکس31,630.07 پر بھی گیا جو آج کی بلند ترین سطح رہی۔

آج صبح دس بجے کے بعد مارکیٹ میں مندی چھائی رہی اور ایک وقت میں انڈیکس آج کی کم ترین سطح 31,630.07 پر بھی آگیا تھا۔

اسکرین شاٹ

اسٹاک مارکیٹ میں آج 82,869,010 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4,333,282,469 اور انڈیکس میں مجموعی طور پر 65 پوائنٹ کی کمی ہوئی۔

جمعرات کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی اور انڈیکس 591 پوائنٹ اوپر گیا تھا۔ بدھ کے روز مارکیٹ کا آغاز 30 ہزار 467 کی سطح سے ہوا اور اختتام 795 پوائنٹ کے اضافے سے 30,954 پر ہوا۔


متعلقہ خبریں