’مصباح کی تقرری غیر قانونی ہے‘

سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق میں کورونا وائرس کی تصدیق

لاہور: سابق کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنائے جانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق درخواست نیلوفر ضیاء نے زاہد بخاری ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ مصباح الحق کی تقرری غیر قانونی ہے اور ان کی تنخواہ اور مراعات قوانین کے حساب سے بہت زیادہ ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ مصباح الحق کے تقرر کو کالعدم قرار دیا جائے۔

اس موقع پر جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ شکر کریں اس بار کوچ درآمد نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مصباح ہمارے ملک کے اسٹار ہیں کیا مقامی کوچ نہیں ہونا چاہیے؟

عدالت نے مصباح کی تقرری کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے جواب طلب کرلیا۔


متعلقہ خبریں