کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار


دبئی: پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کے 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔

ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی چھ وکٹیں گر چکی ہیں۔

کوئٹہ نے  12.2 اوورز میں  چھ وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بنائے ہیں۔

پی ایس ایل تھری کے دوسرے میچ میں کوئٹہ کی ٹیم میدان میں آئی تو اوپنر بلے باز کھیل کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے۔ گلیڈی ایٹرز کو پہلا دھچکا چار کے مجموعی اسکور پر لگا جب شین واٹس ایک رنز بنا کر محمد رضوان کی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے۔

عمر امین میدان میں آئے لیکن اسد شفیق کے ساتھ پارٹنرشپ بنانے میں ناکام رہے۔ اسد ٹوٹل اسکور میں اضافہ کیے بغیر کپتان عماد وسیم کی گیند پر خرم منظور کر کیچ دے آؤٹ ہو گئے۔

کوئٹہ کی جانب سے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کیون پیٹرسن تھے جو 15 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

ریلے روسو نے عمر امین کے ساتھ مل کو کھیل کو سنبھالا دیا لیکن روسو 45 کے مجموعی اسکور پر عماد وسیم کی ہی گیند کا شکار ہو گئے۔

کپتان سرفراز احمد میدان میں آئے لیکن شاہد آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر اننگ کا اختتام کیا۔ سرفراز سات رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔

کوئٹہ کی جانب سے آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی عمر امین تھے جو محمد عرفان کی گیند پر شاہد آفریدی کو کیچ تھما کر آؤٹ ہو گئے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں