فخر زمان فٹ، ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار

فخر زمان فٹ، ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے فٹنس حاصل کرلی ہے جس کے بعد ان کی ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق فخر زمان گھٹنے کی تکلیف کے باعث پری سیزن  کمپ سے باہر ہوگئے تھے۔

بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے سلامی بلے باز پی سی بی کرکٹ سیزن 2019-2020 کے لیے دستیاب ہوں گے۔

میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی نے قومی کرکٹر کو ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

فخر زمان کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے۔

گزشتہ ماہ ایک انٹرویو کے دوران ورلڈ کپ کے بعد خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹنگ تکنیک میں کوئی خرابی نہیں۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو اس پر تنقید نہیں کی جاتی تاہم جیسے ہی اس کی پرفارمنس اچھی نہیں رہتی ہر کوئی تنقید کرنے لگتا ہے۔


متعلقہ خبریں