ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے استعفیٰ دیدیا

پی ٹی آئی نے صرف پاکستانیوں سے فنڈ اکٹھا کیا، شہباز گل 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ شہباز گل نے استعفٰی اختلافات کے بعد دیا، ان کی حالیہ پریس کانفرنس نے پارٹی حلقوں میں تشویش پیدا کی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے بات کرنے پر شہباز گل کے بارے میں ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔

پریس کانفرنس کے دوران شہباز گل کا کہنا تھا کہ جسے عثمان بزدار کی شکل پسند نہیں وہ تحریک انصاف چھوڑ دے۔

ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کو وزیراعظم عمران خان نے عہدہ دیا ہے اور وہ اس پر قائم رہیں گے۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عون چوہدری کو عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ذرائع کے مطابق عون چوہدری کو کام نہ کرنے کے الزام پر ہٹایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عون چوہدری اپنی ذمہ داریوں کے لئے وقت نہیں نکال پا رہے تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عون چوہدری کی جگہ آصف محمود کو مشیر وزیراعلیٰ لگایا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں