آئی سی سی کے  اینٹی کرپشن آفیسر اسٹیو رچرڈسن اچانک کراچی پہنچ گئے 


کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے  اینٹی کرپشن آفیسر اسٹیو رچرڈسن اچانک کراچی پہنچ گئےہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیورچرڈسن نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سابق ٹیسٹ کرکٹر منصوراختر سے بند کمرے میں ملاقات  بھی کی ہے جو لگ بھگ ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے آفیسر کرنل(ر) عثمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

واضح رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے دوران عمراکمل نے منصوراختر پر فکسنگ کے لیے آفردینے کا الزام لگایا تھا۔

ذرائع کے کہنا ہے کہ اسٹیو رچرڈسن مزید کچھ دن کراچی میں قیام کریں گے۔ اس دوران وہ دیگر سابق ٹیسٹ کرکٹرز سے بھی ملاقات کرینگے۔

یاد رہےئکہ قومی کرکٹرعمر اکمل گزشتہ برس اکتوبر میں  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

کرکٹ بورڈ نے مڈل آرڈر بلے باز کو میچ فکسنگ کی آفرز کے حوالے سے ان کے بیانات پر وضاحت کے لیے طلب کر رکھا تھا۔

واضح رہے کہ عمر اکمل آج کل  ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

گزشتہ سال مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عمر اکمل نے دعویٰ کیا تھا کہ 2015 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران کچھ بک میکرزنے ان سے فکسنگ کے لیے رابطہ کیا تھا اورانہیں پرکشش معاوضے کی آفر بھی کی تھی۔

عرب ٹی وی کی  فکسنگ پرمبنی دستاویزی فلم منظر عام پر آنے اور مبینہ طور پر چند پاکستانی کھلاڑیوں کے ملوث ہونے کی خبر کے بعد پی سی بی نے تحقیقات تیز کردی ہیں۔

ویڈیو میں عمر اکمل کی تصویر بکی انیل منور کے ساتھ نظر آرہی ہے اور پی سی بی اس معاملے کی چھان بین بھی کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمر اکمل کی مشکلات میں اضافہ


متعلقہ خبریں