اکادمی ادبیات پاکستان کا ”اظہارِیکجہتی کشمیر“


اسلام آباد:پاکستانی اہل قلم کشمیریوں کی آواز بن کر بھارتی جارحیت کے خلاف اپنے قلم ذریعہ کشمیری مظلوموں کی آواز بنیں گے۔

یہ بات اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتما م راولپنڈی اسلام آباد کے شاعروں ، ادیبوں ،دانشوروں ،اکادمی کے افسران اور عملے نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اعلان کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے اکادمی ادبیات پاکستان کے دفتر کے سامنے جمع ہو کر بھارتی جارحیت کے اور کشمیریوں سے انسانیت سوز سلوک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کیا ۔

ڈاکٹر راشد حمید، ڈائریکٹر جنرل ،ا کادمی ادبیات پاکستان، اختر رضا سلیمی، ملک مہر علی، طارق شاہد اور دیگر اہل قلم اس موقع پر موجود تھے۔

وفاقی دارالحکومت اور اس سے جڑواں شہر راولپنڈی کےاہل قلم نے بھارتی جارحیت کے خلاف مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کو ان کا حق ملنا چاہیے اور اُن پر جو انسانیت سوز مظالم کےے جارہے ہیں ، عالمی ادارے اُن کا فوری طور پر نوٹس لے۔

حکومت نے کشمیریوں کے لیے جو اقدام کہیے ہیں قابل ستائش ہیں۔اکادمی کی طرف سے اظہار یک جہتی میں کشمیر میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا بھی کی گئی۔

اکادمی ادبیات پاکستان کے لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور ملتان کے دفاتر میں بھی کشمیریوں سے اظہار ِ یک جہتی کے لئے  اہل قلم کا اجتماع ہوا ۔

یہ بھی پڑھیے: امریکہ: تمام پاکستانی قومی اور کشمیری پرچم لہرائیں، عمران خان نے ٹاسک دیدیا


متعلقہ خبریں