لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


دبئی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کرملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

ملتان سلطانز گزشتہ روز ایونٹ کے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو شکست دے چکی ہے۔

پی ایس ایل کے تیسرے میچ کی ٹیموں کے اسکواڈ پر ایک نظر

ملتان سلطانز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شعیب ملک ٹیم ملتان کے کپتان ہیں۔ ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں کمار سنگا کارا(وکٹ کیپر) ، ڈیرن براوو، احمد شہزاد، کیرن پولارڈ، عمران طاہر، سہیل تنویر، شان مسعود، صہیب مقصود، محمد عرفان، جنید خان، کاشف بھٹی، محمد عرفان خان، محمد عباس، نکولس پورن، سیف بدر، عبداللہ شفیق، ہردوس ولجوئن، عمر گل، عمر صدیق، راس ویٹلے، تھیسارا پریرا اور ظہیر خان شامل ہیں۔

لاہور قلندرز

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی برینڈن میکلم لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔ قلندرز اسکواڈ میں کیمرون ڈیلپرٹ، فخر زمان، سہیل اختر، کرس لین(انجری کے باعث میچ سے باہر)، عامر یامین، بلاول بھٹی، بلال آصف، اینٹن ڈیویچ، عمر اکمل، گلریز صدف، سہیل خان، سنیل نارائن، یاسر شاہ، غلام مدثر، مچل مینگلنگن، رضا حسن، مستفظرالرحمان، شاہین آفریدی، عمران خان اور دینیش رام دین شامل ہیں۔

ایونٹ کا دوسرا میچ

اس سے پہلے 23 فروری کو کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 20 رنز سے شکست دے تھی۔


متعلقہ خبریں