پی ایس ایل میچ 3:ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز – لائیو اسکور


دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز مدمقابل ہیں۔ 

ہم نیوز پی ایس ایل تھری کے تیسرے میچ کی لمحہ بہ لمحہ تفصیل یہاں اپ ڈیٹ کررہا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز 43 رنز سے شکست دے دی۔

180 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں قلندرز ٹیم 17.2 اوورز میں 136 رنز بنا سکی۔

سہیل اختر 21 اور عامر یامین ایک رن بنا کر عمران طاہر کی گیند کا شکار بنے۔

جارح مزاج بلے باز فخر زمان نے ذمہ دارانہ انداز میں کھیل آگے بڑھایا لیکن نصف سنچری سے ایک قدم دوری پر کیرن پولارڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ فخر نے 30  بالز کھیل کر 49 رنز بنائے۔

عمر اکمل 31 رنز بنا کر پولارڈ کی گیند کا شکار ہوئے۔

کپتان برینڈن میکلم پانچ بالز کھیل کر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

قلندر اوپنر سنیل نارائن 26 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ سنیل نے ایک چھکا اور دو چوکے اپنے ریکارڈ میں لکھوائے۔

180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔

ڈیرن براوو نو اور سہیل تنویر ایک رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کیرن پولارڈ بغیر کھاتہ کھولے رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ شعیب ملک نصف سنچری سے دو قدم کے فاصلے پر ہمت ہار گئے۔ سلطانز کے کپتان نے تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے48 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوئے۔

سلطان بلے باز سنگا کارا 147 کے مجموعی اسکور پر مستفیزالرحمن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

سلطانز کے دوسرے کھلاڑی صہیب مقصود چار رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند کا شکار ہوگئے۔

احمد شہزاد 88 کے مجموعی اسکور پر 38 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کرملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

سلطانز کی جانب سے کمار سنگا کارا اور احمد شہزاد کی محتاط بیٹنگ جاری ہے۔

پی ایس ایل کے تیسرے میچ کی ٹیموں کے اسکواڈ پر ایک نظر

ملتان سلطانز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شعیب ملک ٹیم ملتان کے کپتان ہیں۔ ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں کمار سنگا کارا(وکٹ کیپر) ، ڈیرن براوو، احمد شہزاد، کیرن پولارڈ، عمران طاہر، سہیل تنویر، شان مسعود، صہیب مقصود، محمد عرفان، جنید خان، کاشف بھٹی، محمد عرفان خان، محمد عباس، نکولس پورن، سیف بدر، عبداللہ شفیق، ہردوس ولجوئن، عمر گل، عمر صدیق، راس ویٹلے، تھیسارا پریرا اور ظہیر خان شامل ہیں۔

لاہور قلندرز

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی برینڈن میکلم لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔ قلندرز اسکواڈ میں کیمرون ڈیلپرٹ، فخر زمان، سہیل اختر، کرس لین(انجری کے باعث میچ سے باہر)، عامر یامین، بلاول بھٹی، بلال آصف، اینٹن ڈیویچ، عمر اکمل، گلریز صدف، سہیل خان، سنیل نارائن، یاسر شاہ، غلام مدثر، مچل مینگلنگن، رضا حسن، مستفظرالرحمان، شاہین آفریدی، عمران خان اور دینیش رام دین شامل ہیں۔

ایونٹ کا دوسرا میچ

اس سے پہلے 23 فروری کو کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 20 رنز سے شکست دے تھی۔


متعلقہ خبریں