جنوبی پنجاب کے ضلع  راجن پور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

باجوڈ میں تخریک کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

لاہور: پنجاب کے محکمہ انسداد دہشتگردی  یعنی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے جنوبی پنجاب کے ضلع  راجن پور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے تخریب  کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ راجن پور میں دوران آپریشن کالعدم بلوچ ریپبلیکن آرمی کے تین دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سوئی گیس پائپ لائن کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔  ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر راجن پور کے علاقہ گوٹھ مزاری میں کارروائی کی گئی۔

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عبدالکریم، عالی اور محمد خان کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان کے قبضہ سے بارودی مواد، بم بنانے کا دیگر سامان اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والی رقم برامد کی گئی۔

واضح رہے کہ  محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں بھی رواں سال مئی  کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاتھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد بہاولپور میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے جن میں زین عباس، اویس، عبداللہ اور عادل شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد افغانستان میں موجود کمانڈر سے آپریشن کی ہدایات لیتے تھے اور وہیں سے انہیں رقم بھی فراہم کی جاتی تھی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گروں کے قبضہ سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: بہاولپور: سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا


متعلقہ خبریں