مودی سرینگر میں کشمیریوں سے خطاب کر کے دکھائے، شاہ محمود قریشی

افغان مہاجرین کی واپسی امن مذاکرات کا حصہ ہونا چاہیے، وزیر خارجہ

فوٹو:فائل


مظفر آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نریندر مودی میں ہمت ہے تو وہ سرینگر میں کشمیریوں سے خطاب کر کے دکھائے۔ مودی مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھائے اور تماشہ دیکھے۔

شاہ محمود قریشی نے مظفر آباد میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی تم نے کشمیریوں کو پابند سلاسل کر دیا ہے جبکہ آزاد کشمیرمیں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے۔

وزیر خارجہ نے نریندر مودی سے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو پابند سلاسل کیا ہے ؟ دنیا یہ سوال کرتی ہے کہ کشمیریوں کو کیوں اپنا مؤقف پیش کرنے نہیں دیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ٹی وی چل رہے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں نہیں۔ آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس چل رہی ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں کیوں بند ہے ؟ آزاد کشمیر کے لوگ آزادی سے نقل و حرکت کر رہے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں آزاد سلب ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت دعویٰ کرتا ہے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی ہے لیکن سرینگر میں عاشورہ کا جلوش نہیں نکالنے دیا گیا جبکہ لوگوں کو عید اور جمعہ کی بھی نمازیں ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں میں بتاؤں گا ایل او سی پر کب جانا ہے، حکم کا انتظار کریں، عمران خان

انہوں نے کہا کہ عمران خان کشمیریوں کی آواز لے کر اقوام متحدہ جا رہے ہیں اور دنیا کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے آج مظفر آباد آئے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اخبارات تک کی رسائی ممکن نہیں ہے۔ ہمیں صرف یہ ہی بتا دیا جائے مقبوضہ کشمیر میں موبائل سروس کیوں بند ہے ؟


متعلقہ خبریں