پی سی بی نے سرفراز کی کپتانی کا فیصلہ کردیا



لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان سرفراز احمد کو عہدے سے نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے اور بابر اعظم کو سری لنکا کیخلاف سیریز میں نائب کپتان بنا دیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کی تقرری چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کی۔ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق اور پی سی بی کرکٹ کمیٹی نے دونوں ناموں کی سفارش کی تھی۔

چیف سلیکٹرمصباح الحق نے کہا سرفراز تین سال سے کپتانی کر رہے ہیں اور جس طرح وہ کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلا ہے اس کو دیکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں ٹی20 اور ون ڈے کے لیے کپتان برقرار رکھا جائے۔

لاہور میں احسانی مانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح نے کہا کہ سرفراز کی کارکردگی بحیثیت کھلاڑی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین نے کہا کہ دورہ سری لنکا کے لیے ٹیم مینجرکا فیصلہ ہوگیا ہے لیکن اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا تاہم بیٹنگ کوچ مصباح الحق ہوں گے۔

دورہ سری لنکا کے متعلق بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ان کی جانب سےکوئی منفی پیغام نہیں ملا۔

سری لنکا نے یہ نہیں کہا کہ وہ پاکستان بالکل نہیں آئیں گے، سری لنکن بورڈصرف اپنی حکومت سےاجازت چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم آئےگی اورتمام میچزپاکستان میں ہوں گے کیوں کہ سیریز کیلئے متبادل وینیو کا اب وقت نہیں ہے۔

مہمان ٹیم میں سینیئر کھلاڑی نہ آنے کے سوال پر احسان مانی نے کہا کہ ہر بورڈ کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ کونسے کھلاڑی چنتی ہے لیکن جن سینئر کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کیا انہیں سری لنکن بورڈ نے لیگ کے لیے این او سی نہیں دیے۔


متعلقہ خبریں