2019-20 کے لیے ویمن کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان


کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2019-20 کے لیے ویمن کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ 

پی سی بی کے مطابق سیزن کا آغاز قومی ٹرائینگولر ایک روزہ خواتین کرکٹ چیمپئن شپ سے ہوگا۔

چیمپئن شپ 17 سے 26 ستمبر تک لاہور جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کھیلنا ہے۔

پاکستان اے خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ اے سی سی ایمرجنگ کپ میں شرکت کرے گی۔

قومی ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی خواتین چیمپئن شپ آئندہ سال جنوری میں ہوگی۔

ادھر سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے سرفراز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا گیا گیاہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

سرفراز احمد 2017 سے تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم 4 ٹیسٹ، 26 ایک روزہ اور 29 ٹی ٹونٹی میچز میں کامیابی حاصل کرچکی ہے۔

بابر اعظم آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے، ایک روزہ کرکٹ میں تیسرے اور ٹیسٹ میں 13ویں بہترین بیٹسمین ہیں ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کی تقرری چیئرمین پی سی بی احسان مانی  نے کی۔

چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق اور پی سی بی کرکٹ کمیٹی نے دونوں ناموں کی سفارش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:پی سی بی نے سرفراز کی کپتانی کا فیصلہ کردیا


متعلقہ خبریں